تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:7

خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق

جیو نیوز - خضدار…خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج دوپہر خضدار کے علاقہ بولان کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس انسپکٹر محمد رفیق پر اس وقت فائر کھول دی جب وہ اپنی گاڑی میں بازار سے گھر جارہے تھے۔فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پولیس واقع سے متعلق مزید تفتیش کرر ہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.