تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:39

کوہاٹ:شدت پسندوں سے مقابلے میں ایس ایچ او جاں بحق

جیو نیوز - کوہاٹ …کوہاٹ میں پولیس اور شدت پسندوں میں مقابلے کے بعد ایس ایچ او جاں بحق اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ایک شدت پسند بھی مارا گیا ہے۔کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس اور شدت پسندوں میں مقابلے کے دوران ایس ایچ اوجاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔مقابلے میں ایک شدت پسند بھی ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.