تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:7

بینچ اور بار ملک اور معاشرے میں بہتر سروسز فراہم کریں، جسٹس عمر بندیال

جیو نیوز - چنیوٹ … چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ بینچ اور بار یہ جان لیں کہ ان کے ذمہ ایک اہم فریضہ سونپا گیا ہے وہ ملک اور معاشرے میں بہتر سروسز فراہم کریں۔ چنیوٹ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اگر بار کا فیصلہ اچھا ہوگا تو وقت کی بچت کے ساتھ سپریم کورٹ تک کے ججز اسی فیصلے کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ معاشرے، ملک اور عوام کے محافظ ہیں اس لئے صرف اور صرف سچائی کا ساتھ ۔دیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر تحصیل کو ایک لاکھ 25 ہزار جبکہ ڈسٹرکٹ بار کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاء بندیال نے فیصل آباد ڈویژن کی 14 تحصیلوں اور 4 ڈسٹرکٹ بار کے صدور میں چیکس بھی تقسیم کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.