تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 2:39

پشاور: ڈیوٹی پر آنے والے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جیو نیوز - پشاور … پشاور میں ڈیوٹی پر آنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس میر افضل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بھانہ ماڑی تھانے میں تعینات اے ایس آئی میر افضل گھر سے ڈیوٹی کیلئے نکلے کہ اس دوران تھانہ خزانہ کی حدود میں بخشو پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ میر افضل ٹیکسی میں تھانے آ رہے تھے تاہم فائرنگ سے ڈرائیور محفوظ رہا۔ خزانہ پولیس اسٹیشن ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور اس سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.