9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:13
ایئر انڈیا کے طیارے کی نواب شاہ ایئر پورٹ پرہنگامی لینڈنگ
جیو نیوز - نواب شاہ.. . . ایئر انڈیا کے طیارے نے نواب شاہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے بعد طیارے کو نواب شاہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔130 مسافر سوار ہیں۔طیارہ ابو طہبی سے نئی دہلی جا رہا تھا۔