9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5
مشکل وقت میں اورسیز پاکستانیوں اور پارٹی تنظیموں نے بھرپور ساتھ دیا،نواز شریف
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…مشکل وقت میں اورسیز پاکستانیوں اور پارٹی تنظیموں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کا بھرپور ساتھ دیا ہے جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتایہ بات پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے فرینکفرٹ کنونشن میں شریک فرانس کے وفد سے ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کارکن کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اس موقع پر انہوں شانداراورسیز یورپی کنونشن کے انعقاد پر کنونشن کے چیف آرگنائر رانا لیاقت علی سمیت مختلف ممالک سے آنے والے وفد میں شامل عہدیداروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو باہمی اتحاد قائم پر زور دیا ۔ واضع ہوکہ پاکستان مسلم لیگ فرانس کے رہنما ناصر عباس تارڑ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 119چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف صدر اختر بٹ، طلعت محمود چوہان جن کی قیادت میں فرانس سے کاروں اور بسوں پر بہت بڑا قافلہ اورسیز کنونشن میں شریک ہوا تھا جس نے اورسیز کنونشن کے پنڈال میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔