تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:59

نیٹو سپلائی کی بحالی لاہور رجسٹری میں چیلنج

جیو نیوز - لاہور…نیٹو سپلائی کی بحالی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا۔ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی وقار ،سالمیت اور پارلیمنٹ کی قراردادوں کے کھلی خلاف ورزی ہے ،نیٹو سپلائی سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ ملے گا، مہلک ہتھیار بھی افغانستان پہنچائے جائیں گے جو بعد میں پاکستان کے خلاف ہی استعمال ہوں گے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اس کا نوٹس لے اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.