10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:52
پاکستان حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیاں روکے،امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن . . .. امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیاں روکے۔واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکیوں پر حملوں میں ملوث ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں روکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوکیومیں پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات میں بھی حقانی نیٹ ورک کے معاملے پر بات کی گئی۔