تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کوہاٹ ٹنل کی مرمت کرنے کا حکم

جیو نیوز - پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کوہاٹ ٹنل کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے کو بیس دنوں کے اندر ٹنل کی مرمت کرنے کا حکم دیا ہے۔ کوہاٹ ٹنل سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ کوہاٹ ٹنل کا ایگزاسٹ اور لائٹنگ سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے #لیکن اس کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔چیف جسٹس نے این ایچ اے کوحکم دیا کہ 31 جولائی تک کوہاٹ ٹنل کی مرمت اور آرائش کرکیاسے اصلی حالت میں بحال کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سی او اور ڈی او آر کوہاٹ کمیٹی بنا کر کوہاٹ ٹنل کی بحالی اور مرمت کی نگرانی کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.