10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:8
پشاور ،جمعہ خان کلے میں ریموٹ کنٹرول دھماکا
جیو نیوز - پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ جمعہ خان کلے میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ جمعہ خان کلے میں ناصر باغ روڈ پر ہوا۔ شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے ریت تلے دبایا ہوا تھا۔اس کا نشانہ خیبر ایجنسی کی تحصیل ملاگوری کے تحصیلدار کا قافلہ تھا۔ ریموٹ کنٹرول دھماکہ اس وقت ہوا جب قافلہ وہاں سے گزر چکا تھا۔ دھماکے سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد ناصر باغ روڈ ٹریفک کیلئے تقریبا ایک گھنٹہ کیلئے بند رہی۔