تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:40

کوشش ہے رمضان میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ ہو،احمد مختار

جیو نیوز - کراچی… وفاقی وزیر احمد مختار نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ رمضان میں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ کراچی ایئر پرٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی احمد مختار نے کہا کہ وزارت کا چارج لیا تو اس وقت اٹھ ہزار میگاواٹ بجلی بن رہی تھی آج 14 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ہے، مختصر وقت میں چھ ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ،ایک سوال کے جواب میں احمد مختار نے کہا کہ رینٹل بجلی گھروں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، عدالت کی ہدایت کی روشنی میں جلد اس بارے میں فیصلہ کرلیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ کے ای ایس سی اسی ملک کا حصہ ہے، زائد بلنگ کے بارے میں کراچی کی عوام کی شکایت کا حل ڈھونڈیں گے، انھوں نے کہا کہ بجلی چور بڑا ہو یا چھوٹا حکومت اس سے پیسہ لیکر رہے گی۔انھوں نے مزید کہا کوشش کررہے ہیں رمضان میں پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہواورسحری اور افطار میں بجلی کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.