10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:30
کراچی:مورتیاں چوری کا مقدمہ، نامزد ملزم گلشن اقبال سے گرفتار
جیو نیوز - کراچی…گندھارا کی تہذیب سے تعلق رکھنے والی مورتیوں کی چوری کا مرکزی ملزم طاہر قیوم بٹ کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی کورنگی مجید عباس کے مطابق کورنگی میں گندھارا تہذیب کی قدیم مورتیوں کے مالک اور اسمگلنگ کا مرکزی کردار طاہر بٹ کو گرفتار ڈرائیوراور کلینر کی نشاندہی پر گلشن اقبال صحافی کالونی سے گرفتار کیا گیا۔جبکہ ملزم کا بھائی آصف بٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،،ملزمان نے مورتیوں کو کنٹنیر میں سیالکوٹ کے لئے بک کرایا تھا۔