تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:32

الطاف حسین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر رحمن ملک کو خراج تحسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دہری شہریت کے معاملے پرسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے پر سینئروفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ رحمن ملک نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیکرڈیڑھ ملین سمندر پار پاکستانیوں کاسرفخرسے بلند کردیا ہے۔آج رحمن ملک سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے یہ کہاجارہاتھاکہ دہری شہریت کابل رحمن ملک کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے لایاجارہاہے لیکن آج انہوں نے استعفیٰ دیکر اپوزیشن کولاجواب کردیاہے اب اس پر اپوزیشن والے آئیں بائیں شائیں تو کرسکتے ہیں لیکن کوئی موٴثرجواب نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ رحمن ملک نے سمندرپارپاکستانیوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاہے اوربتادیاہے کہ یہ بل ان کیلئے نہیں بلکہ ڈیڑھ ملین سمندرپاکستانیوں کوان کاحق رائے دہی کیلئے ہے جس پر سمندرپارپاکستانی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سینئر مشیر داخلہ رحمن ملک نے قومی اسمبلی سے توہین عدالت کے ترمیمی بل کی منظوری کے سلسلے میں ایم کیوایم کے بھرپورتعاون پر الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔ رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاء اورجمہوری نظام کے تسلسل میں الطاف بھائی کاکردارمثالی ہے۔الطاف بھائی نے آزمائش کے ہروقت میں حکومت اورصدرآصف زرداری کابھرپورساتھ دیاجس کو پیپلز پارٹی کی قیادت قدر اور احترام کی نظرسے دیکھتی ہے۔ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کی مضبوط اتحادی جماعت ہے ا ور دونوں جماعتیں جمہوریت کی بقاء اوراستحکام کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.