11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:29
آزادکشمیر،دیرینہ دشمنی کی بناء پر8افراد قتل
جیو نیوز - مظفر آباد… آزاد کشمیر کے علاقے بھمبرکے نزدیک سماہنی گرون میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد قتل کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کیلئے جارہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ ایس پی کامران علی کے مطابق مقتولین میں 4 بھائی بھی شامل ہیں۔