تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:9

امریکی سینیٹرز نے پاکستان کو فنڈز جاری کرنے کی حمایت کردی

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی سینیٹرز نے پاکستان کو روکے گئے 1ارب 10کروڑ ڈالر فنڈز جاری کرنے کی حمایت کر دی ۔ چیئرمین آرمڈ سروس کمیٹی کارل لیون، ڈیموکریٹ ڈی مشی گن اور ری پبکلن عہدیدار لنڈسے گراہم کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری کر دی جائے،سینٹر کارل لیون نے کہا کہ فنڈ کی منظوری کے لیے وہ ووٹ بھی دیں گے۔ پینل کے اعلیٰ ری پبلکن عہدیدار لنڈسے گراہم کاکہناتھا کہ اگر امریکی کمانڈر سمجھتے ہیں کہ فنڈز جاری کرنے سے جنگ کی کوششوں میں مدد ملے گی تو چاہوں گا کہ یہ رکاوٹ دور ہو۔ انہوں نے کہاپاکستان سے تعلق نہیں توڑا جا سکتا ،پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتاہوں۔ گراہم نے کہاپاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتالیکن اسے چھوڑا بھی نہیں جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.