تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:11

لاہور، تہرے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کے خلاف درج

جیو نیوز - لاہور … لاہور کے علاقے غازی آباد میں 3 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ ذرینہ کے شوہر راشد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی اصغر کی درخواست پر راشد سمیت دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین گجرات کے رہائشی تھے اور 8 ماہ سے لاہور رہ رہے تھے۔ دبئی پلٹ راشد چند روز قبل ہی پاکستان آیا تھا۔ رات گئے اس نے اپنی بیوی، اس کے بھانجے اور سسر کو قتل کر دیا۔ ملزم اور اس کے 4 بچے بھی غائب ہیں ان کے بارے میں ائیر پورٹ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بچوں کے ساتھ بیرون ملک فرار نہ ہو سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.