12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 3:23
لاہور :گلبرک میں ایک ڈاکو ہلاک،2 افراد زخمی
جیو نیوز - لاہور . . . .لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ گھر کے دو افراد ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلبرگ کے بی ون بلاک کے ایک گھر میں ڈاکووں نے گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا گھر سے قیمتی سامان ایک بیگ میں بھر لیا۔اسی دوران پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور گھر کے اندر ڈاکو اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے گھر کا مالک فرید قریشی اور ان کی بیٹی ماہین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ڈاکو کی لاش پوسٹ کے کے لیے مردہ مخانے بھجوا کر ڈاکو کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔