12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:39
حب چوکی دھماکا،39مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں حب چوکی کے قریب گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 39 مشتبہ افرا د کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست اور مذہبی شدت پسندوں سے تعلق رکھنے والے 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے پکٹرے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز حب چوکی اسٹاپ نمبر دو پر سپارکو بس کے قریب دھماکے سے ایک راہ گیر ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔