12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:55
اسکردو ہیلی کاپٹر حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا
جیو نیوز - اسکردو … اسکردو میں آرمی ہیلے کاپٹر حادثے کا ایک شدیدزخمی اہلکارچل بسا جس کے بعد شہیدہونے والوں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈنورمصطفی سی ایم ایچ اسکردو میں زیرعلاج تھا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جس کے بعدشہداء کی تعداد6 ہوگئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے میجر شعیب اور حوالداراحمد علی کو ہیلے کاپٹر کے زریعے اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے۔ شہید ہونے والوں میں میجر عامرکا تعلق دنیا پورڈسٹرکٹ لودھراں سے ہے ،حوالدارزیشان جلال پورضلع خوشاب،نائیک عمران چک نمبر47سرگودھا،سپاہی کلیم اللہ ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ نورمصطفی احمد پوراورحوالدار وحیدراولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے جن کی میتیں آج سی 130کے زریعے اسکردو اورپھر وہاں سے اسلام آبادپہنچاکر آبائی علاقوں میں بھیجی جائیگی۔آرمی کا ہیلے کاپٹر گذشتہ روز اسکردو ائیرپورٹ پر فنی خرابی کے سبب گرگیا تباہ ہوگیا تھا۔حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔