12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:16
صدر زرداری نے توہین عدالت بل پر دستخط کر کے دیئے
جیو نیوز - اسلام آباد… صدرمملکت آصف علی زرداری نے توہین عدالت قانون سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوکر آنے والے ترمیمی بل پر دست خط کردیئے ، اب اس بل نے ملک میں رائج قانون کا درجہ حاصل کرلیا ہے ۔ حکومت نے اعلی حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کے قانون سے استثنی دلانے ، توہین عدالت کی کارروائی میں تبدیلی کرنے سے متعلق ، نیاقانون ، تیار کیا تھا، اس ترمیمی بل مجریہ 2012ء کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ دے کر پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایاگیا ، پھر اسے ایوان بالا سینیٹ سے 11 جولائی کو منظور کرایا گیا، سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے اس بل کے مسودے پر دست خط کردئے ہیں ۔