تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:46

این آر او عملدرآمد: عدالت کو باقی آپشنز پر غور کرنا چاہئے، قانونی ماہرین

جیو نیوز - اسلام آباد … سپریم کورٹ بینچ کے آج کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ قانونی ماہرین نے یہ رائے دی ہے کہ عدالت نے 10 جنوری کو این آر او عملدرآمد کیس کے فیصلے میں 6 آپشن دیئے تھے، اس میں سے اس نے وزیرِاعظم کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کا آپشن استعمال کیا تھا، اب عدالت کو چاہئے کہ باقی آپشن پر بھی غور کرے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق جج اور تحریکِ انصاف کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا کہ اداروں میں محاذ آرائی اس نوعیت کی ہو گئی ہے کہ جمہوری عمل کو نقصان ہو سکتا ہے، اس لئے عدالت کو چاہئے کہ اس نے 10 جنوری کے فیصلے میں جو دیگر آپشنز پیش کیے تھے، اب ان پر بھی غور کرے۔ قانونی ماہر بابر ستار نے کہا کہ عدالت نے ایک آپشن یہ بھی دیا تھا کہ وہ ایسا کمیشن بنانے کو کہہ سکتی ہے جو این آر او فیصلے پر عملدرآمد کرائے۔ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے آرٹیکل 248 کے تحت صدر کو حاصل استثنیٰ کا معاملہ اٹھانے یا معاملہ انتخابات میں لے جانے کے آپشنز پر غور کی بھی تجویز دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.