12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:51
دہشت گردوں کا اسلام سے تعلق نہیں، علماء شعور اجاگر کریں، لطیف کھوسہ
جیو نیوز - لاہور … پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ1976 ء کے توہین عدالت قانون میں نواز شریف نے ترمیم کی تھی ہم نے اب قانون کی شکل دی ہے، دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علماء انسانیت کا شعور اجاگر کریں۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ لاہور میں دہشتگردی کے واقعے کو نیٹوسپلائی کی بحال سے جوڑنا درست نہیں، دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، حافظ سعید سمیت تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انسانیت کا شعوراجاگر کریں اوراس ملک پر رحم کھائیں۔ گورنر کاکہنا تھاکہ چیف جسٹس آئین کو سپریم قرار دے کر اداروں میں گڑبڑ نہ کریں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی قانون کے ایوانوں کی خاک چھانی ہے، اْن کا تجربہ چیف جسٹس سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں۔ انہوں نے کہا 1976ء کے قانون برائے توہین عدالت میں ترمیم نواز شریف نے کی تھی ہم نے تو قانونی شکل دی ہے، سپریم کورٹ نے این آر او تو کالعدم قرار دے دیا لیکن پرویز مشرف کا توہین عدالت آرڈیننس اب تک چل رہا تھا۔