تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:33

لاہور اور پشاور کی احتساب عدالتوں میں نئے ججز کے تقرر کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے لاہور اور پشاور کی احتساب عدالتوں میں نئے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جاوید اختر کو ترقی دے کر احتساب عدالت لاہور کا جج تعینات کر دیا ہے، ان کی تعیناتی کی سفارش لاہور ہائی کورٹ اور وزیر اعظم نے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اظہر الحق کو احتساب عدالت لاہور فور کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ مسز زرکیش ثانی کو احتساب عدالت ٹو پشاور کا جج مقرر کرنے کی بھی منظوری دی، ان کی تقرری کی سفارش پشاور ہائی کورٹ اور وزیر اعظم نے کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.