13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:31
غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنیوالا فوجی پاکستانی حکام کے حوالے
جیو نیوز - راولپنڈی… بھارت نے کشمیر میں کنٹرول لائن پار کر جانے والے پاکستانی فوجی کو واپس بھجوا دیاگیا۔ وادی کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں گزشتہ روز ایک پاکستانی فوجی کے غلطی سے کنٹرول لائن پار کر گیا جسے بھارتی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق اس معاملے پر کنٹرول لائن پر متعین پاک بھارت افواج کے اعلیٰ عہدے داروں کی فلیگ میٹنگ ہوئی، جس کے بعد اس پاکستانی فوجی کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔