تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:33

کراچی : جے یو پی تحت دہشت گردی اورنیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف مظاہرہ

جیو نیوز - کراچی …مرکزی جمعیت علماء پاکستان کی اپیل پردہشت گردی اورنیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف کراچیمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔ اور وہ نیٹو سپلائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر خطاب میں مرکزی جمعیت علماء پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماطارق محبوب نے کہاہے کہ اسلام او رپاکستان کی ایٹمی قوت پاکستان کو اقتدارکے بھوکوں نے مٹی کا ڈھیربنا دیا ہے۔ مفاد پرست سیاست دانوں اورحکمرانوں نے پاکستان بنانے والے لاکھوں شہیدمسلمانوں کے خون اورقربانیوں کو فراموش کردیا ہے۔ پاکستان بنانے والوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اورانھیں دیوار سے لگایاجارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی پاکستان کی سلامتی اورغریب عوام کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی اوربلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی،ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمتہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.