14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:25
نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف کراچی پریس کلب پر جے یو آئی ف کا مظاہرہ
جیو نیوز - کراچی … جمعیت علمائے اسلام ف کے تحت نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء محمد اسلم غوری، سید حماد اللہ شاہ اور قاری شیر افضل سمیت دیگر مقررین نے حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا دعویٰ کرنے والوں نے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل رکھے ہوئے ہیں اور نیٹو سپلائی بحال کر کے قومی غیرت کا سودا کر دیا ہے۔