تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:25

راولپنڈی: نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ، فوج الرٹ، ریلیف کیمپ قائم

جیو نیوز - راولپنڈی … راولپنڈی کی نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر فوج کو الرٹ کردیا گیا جبکہ 3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان طاہر محمود کے مطابق نالہ لئی میں طغیانی کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی حکومت اور ٹی ایم اے راول ٹاوٴن کے کنٹرول رومز فعال کردیئے گئے ہیں جو کہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ غریب آباد، ڈھوک کھبہ اور لیاقت باغ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے جبکہ ڈھوک کھبہ، ندیم کالونی، جاوید کالونی ، چمن زار، آریا محلہ اور نیو کٹاریاں خطرناک علاقے قرار دے دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے نالہ لئی کے قریب اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پانی کے خطرے کے نشان تک پہنچنے سے پہلے الارم بجائے جائیں گے اور مکینوں کو الارم بجنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو شدید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.