14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:36
پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی… ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مون سون سسٹم کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی، وسطی اور جنوبی پنجاب، ملاکنڈ، ہزارہ، پشاوراور کشمیر میں بارش ہوئی، ساہی والی میں 78 ملی میٹر بارش،ٹوبہ ٹیک سنگھ 66، فیصل آباد 39 میٹر بارش ہوئی، اوکاڑہ، ڈی جی خان 34، جھنگ 31، بہاولنگر 29، بارکھان 20، ایبٹ آباد 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نورپورتھل 13، لاہور، منڈی بہاوٴالدین 9، راولاکوٹ، بہاولپور 5ملی میٹر بارش ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، راول پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، ساہی وال، لاہور ڈویژنز میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ ملاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑنز اور میں بارش اور سندھ کے ساحلی مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔