14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:26
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں فائر نگ اور پرتشدد واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے کزن سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش بھی ملی ہے۔اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 12 ایل میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 36 سالہ سید جمال فیصل جاں بحق ہوگئے۔مقتول متحدہ قومی مونٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے کزن تھے اور سندھ ہائی کورٹ میں ملازمت کرتے تھے، ان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ منظر امام نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے کزن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ان کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جمشید روڈ پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو ا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔لانڈھی میں ٹرک پر فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوا۔ بلدیہ ٹاون اور ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔سکندر گوٹھ کے قریب سے ایک خاتون کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے ۔