تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:7

سسٹم چلنے میں دشواریاں ہوں تو آمریت پوچھ کر نہیں آتی، منظور وٹو

جیو نیوز - لاہور … امورِکشمیر، گلگت و بلتستان کے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ جب سسٹم چلنے میں دشواریاں آرہی ہوں تو آمریت کسی سے پوچھ کرنہیں آتی، قومی پریس اور اعلیٰ عدلیہ سے گزارش کریں گے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہونے دئیے جائیں۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہابارہا مشاہدہ کیا کہ جب آمریت آتی ہے تو پریس اور عدلیہ کی آزادی ختم ہوجاتی ہے، اسلئے تمام ادارے جمہوریت اور سیاسی نظام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ منظور وٹو نے کہا سب عہد کرلیں کہ سویلین حکومت سے اقتدار سویلین کو ہی منتقل ہو، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ٹانگ کھینچنے کی بجائے مل کر ایسا احتسابی نظام بنائیں جس سے انتقامی کارروائی نہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آنے سے اب ٹریفک نہیں رکے گی۔ منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ واریت سر اٹھا رہی ہے، پنجاب حکومت کو سنجیدہ معاملات کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.