تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:39

ایم کیو ایم جیو اور جینے دو کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن …الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم جمہوریت کے استحکام،سیاسی و بین المذاہب ہم آہنگی اورسماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ایم کیوایم جیو اور جینے دو پر یقین رکھتی ہے۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ایم کیو ایم کے وزراء اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے قائد الطاف حسین سے ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ایم کیوایم کے وزراء اوررابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم جمہوریت کے استحکام،سیاسی و بین المذاہب ہم آہنگی اورسماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ایم کیوایم جیو اور جینے دو پر یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ برابرکے پاکستانی ہیں خواہ وہ مسلمان، عیسائی، ہندو، سکھ یاکسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں۔ اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے اسکاٹ لینڈ کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ سندھ میں سرمایہ کاری کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور الطاف حسین نے غیر ملکی کمپنیوں سے ان معاہدوں کو سندھ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.