تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:37

نیٹو سپلائی : دفاع پاکستان کونسل کا کوئٹہ سے چمن لانگ مارچ کا آغاز

جیو نیوز - چمن … دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف کوئٹہ سے چمن تک لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا، شرکاء کل چمن پہنچ جائیں گئے۔ لانگ مارچ کا آغاز کوئٹہ کے باچا خان چوک سے ہوا جس کی قیادت دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی،مولانا اورنگزیب فاروقی اور دیگر رہنما کر رہے ہیں۔ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور ٹرکوں پر سوار افراد ایئرپورٹ روڈ ،بلیلی، سملی سے ہوتے ہوئے کچلاک بازار پہنچے جہاں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قابل مذمت اور پارلیمنٹ کی قرارداد کے منافی ہے اس لئے حکومت نیٹو سپلائی کے حکم نامے کو فوری منسوخ کرے۔ لانگ مارچ کل صبح چمن پہنچے گا، جہاں نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.