تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:24

مون سون نے ملک بھر میں رنگ جمانا شروع کردیا،آج بھی بارش کا امکان

جیو نیوز - لاہور…مون سون نے ملک بھر میں رنگ جمانا شروع کردیا ہے۔ آج بھی پنجاب خیبر پختون خوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ گزشتہ روز کی بارش سے مختلف شہروں میں گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں ہفتے کو دن بھر بوندا باندی ہوتی رہی جس سے لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہوریے موسم کی اس خوشگوار تبدیلی پر جھوم اٹھے،کچھ نے پارکوں کا رخ کیاجبکہ بعض نے پسند کے کھانے کھائے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور نوشہرہ میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں دن بھر بادل چھائے رہے اور بوندا باندی ہوتی رہی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔موسم کو انجوائے کرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندرپر پہنچ گئی۔سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ میر پور ساکرو،آزادکشمیر کے مختلف علاقوں بلوچستان کے علاقوں حب، ژوب، رکھنی، فورٹ اور کوہ سلیمان میں بارش ہوئی۔ ضلع بارکھان میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیاجبکہ سب جیل کی دیوار منہدم ہو گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.