15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:10
پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ایک ہائی اسکول کے باہر دھماکا
جیو نیوز - پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ایک ہائی اسکول کے باہر دھماکے سے اسکول کی دیوار گر گئی۔پولیس کے مطابق شرپسندوں نے ناشوخیل ہائی اسکول کی دیوار کے ساتھ دھماکہ خیزمواد نصب کر رکھا تھا۔ جو رات گئے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکیسے اسکول کی دیوارااور ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔