تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:55

حکمرانوں نے عوامی مرضی کے بغیرنیٹوسپلائی بحال کی،لیاقت بلوچ

جیو نیوز - لاہور…سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کانظام بغیرکسی پلاننگ کے عجلت کے ساتھ چلایاجارہا ہے حکمران عوام پربوجھ بن چکے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹاوٴن شپ میں استقبال رمضان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ توہین عدالت اوردوہری شہریت کے بل مٹھی بھرافرادکے مفادات کوتحفظ دینے کیلئے بنائے گئے ہیں جن کوعوامی تائید حاصل نہیں، محب وطن جماعتوں کواس پرشدیدتحفظات ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ بھی ان بلوں کومستردکردے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی منشا ومرضی کے بغیرنیٹوسپلائی لائن بحال کی ہے جبکہ ڈرون حملے بھی حکومت کی اجازت سے ہی ہورہے ہیں جس میں معصوم شہری مارے جارہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کاایک ہی مقصد ہے اوروہ ہے ملک کادفاع ،عوام ہماراساتھ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.