16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:22
باضابطہ نیٹو سپلائی بحالی پر مفاہمتی یادداشت پرپیشرفت ہوئی ہے،امریکا
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے تر جمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی باضابطہ کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پرپیشرفت ہوئی ہے تاہم اب تک یادداشت کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، امریکی سفارتخانہ کے تر جمان مارک اسٹرو نے برطانوی میڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔