16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:38
خیبرپختوانخوا کے دریاوٴں میں سیلاب کی صورتحال
جیو نیوز - پشاور… خیبر پختون خوا کے دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 18ہزار 2سو29 کیوسک ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاوٴ48ہزار 8سو10 کیوسک اورنوشہرہ کے مقام پرپانی کا بہاوٴ 74 ہزار 6 سوکیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ان مقامات پرپانی کا بہاوٴ معمول کے مطابق ہے۔خیبر پختونخواہ میں دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔