تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:37

ارباب نیاز اسٹیڈیم کے قریب سے تجاوزات ختم کرانیکا مطالبہ

جیو نیوز - پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے قریب تجاوزات کے خاتمہ اور تعمیراتی سلسلہ رکوانے کے لئے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر فیاض علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے قریب تجاوزات کے باعث مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ناممکن ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شاہی باغ میں ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔جس سے نہ صرف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے۔ بلکہ شہر کا تاریخی ورثہ بھی تباہی سے دوچار ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.