تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:42

جیو اصول“ کا مجوزہ مسودہ ملک بھر میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - کراچی…بہتر پاکستان اور بہتر میڈیا کو حقیقت کا روپ دینیکیلئے ”جیو اصول“ کا مجوزہ مسودہ ملک بھر میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔”جیو اصول “ کا مسودہ کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور اورملک کے دیگر شہروں میں اہم شخصیات کو بھیجا جا رہا ہے۔ ان افراد کے فیڈ بیک اور تجاویز کی روشنی میں ہی ان اصولوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ مجوزہ اصول ویب سائٹ geo.tv/asool پر دیکھے جاسکتے ہیں اورfeedback کے آپشن میں جاکراپنا فیڈ بیک بھی دیا جاسکتا ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ وہ یکم اگست تک اپنی آرا سے آگاہ کردیں تاکہ 14اگست کو ان اصولوں کو حتمی شکل دے کر انہیں نافذ کردیا جائے۔راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر شیخ احسن الدین نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار میڈیا نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خوداحتسابی کا عمل شروع کیا ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی جیوکی طرف سے جیواصول کے نام سے ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کوخوش آئند قراردے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے میڈیا میں خوداحتسابی کا عمل آگے بڑھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.