17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:18
کوئٹہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی میں عارضی تعطل
جیو نیوز - کوئٹہ… سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی عارضی طور پرمعطل کردی گئی ہے ،صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی ہارون رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ رمضان میں گیس کے زیادہ استعمال کے پیش نظر صارفین کو پریشرکے ساتھ گیس کی فراہمی کے لئے ضروری مرمت کا کام کیا جارہا ہے جس کے باعث کوئٹہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، گیس کی فراہمی آج شام چھ بجے تک بند رہے گی جبکہ دوسری جانب سوئی گیس کی بندش سے کوئٹہ میں سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی شام چھ بجے تک معطل رہے گی، سوئی گیس کی معطلی کے باعث شہریوں خاص طور پر گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔