تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:5

عام انتخابات کی جانب عید بعد پیش رفت ہوگی، رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ عید کے بعد عام انتخابات کی جانب پیش رفت ہوگی،اگرابھی بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو عام انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں، بلدیاتی انتخاب، عام انتخابات کے6ماہ بعد کرائے جائیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی اہمیت سے انکار نہیں، تاہم تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے نہیں آتی، اس وقت ملک کوعام انتخابات کی ضرورت ہے، جبکہ چیف الیکشن کمشنرانتہائی غیرجانبدارہیں،رحمان ملک کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ ملک سے فرار کی تیاری کر رہے ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں انکا ہاتھ ہے،اگران کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر کرائے کم نہیں کر رہے،ان کا موٴقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی ایک ماہ بعد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.