تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52

عدالت لاپتہ افراد کے معاملات کی شفاف تحقیقات کرے، منورحسن

جیو نیوز - پشاور…امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہعدالت عالیہ بازیاب ہونے والے لاپتہ افراد کو عدالت میں طلب کرکے اُن سے پوچھے کہ اُن پر کیا گذری ،عدالت اِن واقعات کی شفاف تحقیقات کرے ،انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستانی آئین اور پارلے منٹ کی توہین ہے، اورپیپلزپارٹی، ایم کیوایم ، اے این پی اور مسلم لیگ ق امریکا کے غلام ہیں، جن سے نجات دلا کر دم لیا جائے گا۔اِن خیالات کااظہارانہوں نے نیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیرجماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملک کی پارلے منٹ اور قوانین کی توہین ہے۔قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند ہونا چاہیے۔جہاں ڈرون حملہ ہو وہاں کے حقائق جاننے کے لئے پاکستانی میڈیا کو اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ بازیاب ہونیوالے لاپتہ افراد کو عدالت میں طلب کرکے واقعات کی شفاف تحقیقات کرے۔اس موقع پر انہوں نے حکمراں جماعت اور اس کے اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جماعت اسلامی کے تحت پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف رات بھر پشاور کے حیات آباد میں احتجاجی دھرنا جاری رہا اور صبح کے وقت یہ احتجاجی جلوس خیبرایجنسی پہنچا۔جلوس کے شرکا نے جمرود بازار میں تاریخی باب خیبر کے سامنے پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.