تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:8

بدین:قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ،25مظاہرین گرفتار

جیو نیوز - بدین…بدین میں نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرنیوالے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔بدین کے شہر نندو میں آٹھ ماہ قبل قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملاح برادری کے سینکڑوں افراد نے ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین کے گھروں کے سامنے احتجاج کیااور دھرنا دیا جس سے ٹریفک تین گھنٹوں تک معطل رہا۔بعدازاں مظاہرین کو ماڈل ٹاوٴن تھانے طلب کیا گیا جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔مظاہرین کے پتھراوٴ سے تین اہلکار زخمی ہوگئے،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔بعدازاں پولیس نے مختلف مقامات پر چھا پے مار کر 25 افرادکو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.