تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:2

برطانیہ پاکستان کو تعلیم کیلئے 650ملین پاوٴنڈ فراہم کریگا،ایڈم تھامسن

جیو نیوز - لاہور…برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں سستی اورمعیاری تعلیم کے فروغ کیلئے 650ملین پاوٴنڈ فراہم کرے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ انکی حکومت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بھی اسکالر شپ دینا چاہتی ہے ، پاکستانیوں کو برطانیہ میں بھی تعلیم کیلئے مفید پروگرام دینگے جبکہ پاکستان میں پرائمری تعلیم کیلئے معاون پروگرام شروع کیا جائیگا۔ ایڈم تھامسن کا کہناتھاکہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے تعلیمی شعبے کو برطانیہ اس قدرفنڈز مہیا کر رہا ہے ،جنوبی پنجاب میں بھی تعلیم کے لیے مالی تعاون کرینگے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان اورامریکا دونوں کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.