18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:48
اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ کو بجھادیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ ون میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ سمیت 4 دکانیں جل گئیں۔ریسیکو ذرائع کے مطابق آگ گیس لیکج کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی بیس منٹ میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسٹورنٹ سے ملحقہ 4 دکانیں بھی جل گئیں۔فائربریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانیکے عمل میں حصہ لیا۔آگ لگنے کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں موجو د سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گئے۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔