18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0
پشاور، مردانہ لباس میں پھرنے والی مشتبہ خاتون گرفتار
جیو نیوز - پشاور… پشاور پولیس نے اندرون شہر سے ایک مشتبہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون محلہ مرویحامیں مردانہ لباس زیب تن کئے گھوم پھر رہی تھی جسے کوتوالی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ خاتون کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ کوتوالی منتقل کردیاگیا ہے۔