18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:26
جدہ سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
جیو نیوز - کراچی… جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکراگیا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ 747 کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد طیارہ گراوٴنڈ کردیا گیا ہے۔۔ متاثرہ طیارے کے ذریعے لاہور کراچی پرواز پی کے 303 آپریٹ ہونی تھی جس کے لئے متبادل طیارے کا انتظام کیا جارہا ہے ،جس کے باعث پرواز کی روانگی تاخیر کا شکار ہے پرواز 303 سے تقریبا پانچ سو مسافروں کو سفر کرنا تھا ۔