تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:57

پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنرگوادر

جیو نیوز - گوادر…ڈپٹی کمشنرگوادر سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ آنکارہ کورڈیم کے خشک ہونے کے بعد گوادر میں پانی کے مسئلے پر قا بوپانے کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کے مسئلے کی سنجیدگی کومحسوس کرتے ہوئے جس طرح موثربنیادوں پر اقدامات کاآغازکیاہے اس کے نتیجے میں اس اہم مسئلے پرکافی حد تک قابوپالیاگیاہے اورہنگامی بنیادوں پر شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کی پانی کی ضروریات پوری کرناممکن ہوجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.