تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:50

کراچی،فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے بنارس میں ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عبدلرحمن نامی شخص کو جاں بحق کردیا مقتول مسجد کا پیش امام تھا۔ شومارکیٹ گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے آصف نامی شخص کوقتل کردیا۔ نارتھ کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے عنصر بی بی جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھے جبکہ بفرزون میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اوررینجرز کے دو اہلکاروں ایازاورطارق کے علاوہ ایک خاتون زخمی ہوئی ۔رینجرز حکام کے مطابق دھماکا رینجرز کی گاڑی کے قریب ہوا،مرنے والا شخص رکشہ ڈرایئورتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.