19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:19
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود
جیو نیوز - کراچی… پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پنجاب میں فیصل آباد،جھنگ اور سرگودھا سمیت گردونواح میں رات کی بارش کے بعد موسم جزوی ابر آلود ہے۔ کرک ،ہنگو اور بٹ خیلہ میں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم ہے۔ گرمی اور حبس سے بے حال لوگ سائے دار مقامات اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔